پولیس کا منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 ملزمان گرفتار

بدھ 3 ستمبر 2025 14:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 19 ملزمان گرفتار،چرس،شراب،آئس اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے دانش سے آئس 160 گرام،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے شہزاد سے شراب 30 لٹر،تھانہ سلانوالی پولیس نے عمر سے چرس 220 گرام،ادریس سے پسٹل30بور،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عاصم سے چرس 540 گرام،عبیداللہ سے چرس 560 گرام،تھانہ پھلروان پولیس نے اکرم سے چرس 540 گرام،تھانہ ساجد شہید پولیس نے عابد سے شراب 20 لٹر،ماجد سے شراب 20 لٹر،جہانزیب سے پسٹل30بور، تھانہ صدر پولیس نے نادر سے آئس 60 گرام،طارق سے شراب 20 لٹر، ساجد سے شراب 15 لٹر،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قیوم سے آئس 40 گرام،رمضان سے پسٹل30بور،تھانہ لکسیاں پولیس نے اصغر سے رائفل 7mm،تھانہ بھیرہ پولیس نے جمعہ سے آئس 30 گرام، علی سے بندوق 12بور اور اسی طرح تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ندیم سے پسٹل30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے۔