ساہیوال،گداگری کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینار کاانعقاد

بدھ 3 ستمبر 2025 15:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی زکوٰۃ آفیسر ساہیوال غلام فرید دادڑہ کی زیر صدارت گداگری کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں مقررین نے گداگری کے سماجی، اخلاقی اور معاشی نقصانات پر روشنی ڈالی اور اسے معاشرے کے لیے ایک ناسور قرار دیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ اسلام محنت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور محنت سے کمانے والے کو "اللہ کا دوست" قرار دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں گداگری کے خاتمے کے لئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔ سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا جو دفتر ضلع زکوٰۃ کمیٹی ساہیوال سے شروع ہو کر یونیورسٹی آف ساہیوال تک جاری رہی۔ واک کے دوران شرکاء نے شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے اور گداگری سے اجتناب اور محنت کی اہمیت پر مبنی پیغامات دیئے۔\378