بیجنگ کے تمام پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کا آغاز

بدھ 3 ستمبر 2025 15:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) چین نے رواں سمسٹر سے دارالحکومت بیجنگ کے تمام پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کی تعلیم کا آغاز کر دیا ہے۔سی جی ٹی این کے مطابق یہ اقدام(اے آئی)پلس انیشی ایٹو کو آگے بڑھانے والی چین کی ریاستی کونسل کے رہنما خطوط کی پیروی کرتا ہے، جو تعلیم پر مضبوط زور کے ساتھ متنوع صنعتوں میں مصنوعی ذھانت کے انضمام کو تیز کرتا ہے۔

بیجنگ میں بہت سے سکولوں نے پہلے ہی اے آئی پر مرکوز پروگرام شروع کر دیے تھے۔خصوصی کلاس کی ہدایات کی پیشکش کے علاوہ، بیجنگ کے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکول ہر تعلیمی سال میں کم از کم آٹھ کلاس گھنٹے اے آئی ہدایات پیش کریں گے۔ بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن کے ورک پلان کے مطابق، یہ کورسز یا تو آزادانہ طور پر فراہم کیے جا سکتے ہیں یا دوسرے مضامین جیسے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی درسگاہوں کےلئے 80 اسباق تیار کرنے کے لیے ڈیجیٹل تعلیمی مرکز کی خدمات لی ہیں، یہ اسباق اب بیجنگ میں پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے لیے سمارٹ ایجوکیشن پلیٹ فارم کی شکل میں دستیاب ہیں،ملک بھر کے 25 صوبوں اور شہروں کے 1,000 سے زیادہ سکولوں کے تقریباً 150,000 طلباء فی الحال انہیں استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :