صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ کی شیخوپوره آمد

بدھ 3 ستمبر 2025 15:53

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے شیخوپوره کا دورہ کیا ۔صوبائی وزیر نے زیارت مقدسہ مریم آباد کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ممبر صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، پارلیمانی سیکرٹری ثانیہ عاشر ، ایم پی اے ایمانول عطر ،ایم پی اے طارق ، ایم پی اے حسن ریاض ،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ، ڈی پی او بلال ظفر شیخ ، مسیحی برادری کے عہدیداران سمیت دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او سمیت دیگر متعلقہ افسران کی زیارت مقدسہ مریم آباد کے انتظامات بارے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر کی 5 تا 7 ستمبر تک زیارت مقدسہ مریم آباد کے لیے بہترین اور فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔صوبائی وزیر برائے اقلتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان میں ہمیشہ امن کا پرچار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرہ سازی میں اقلیتوں کا انتہائی اہم کردار ہے۔\378