Live Updates

اوپن یونیورسٹی،سیلابی صورتحال کے پیش نظر وائس چانسلر ناصر محمود کی ہدایت پر امتحانی مشقات میں 15ستمبر تک توسیع

بدھ 3 ستمبر 2025 16:48

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2025میں پیش کئے گئے تمام پروگراموں کی امتحانی مشقیات کی تاریخ میں ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایت پر 15ستمبر 2025تک توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے بتائی۔انہوں نے مزید کہاکہ ایسے طلباء وطالبات جنہوں نے ابھی تک اپنی امتحانی مشق حل کر کے اپنے مقررہ ٹیوٹرز کو جمع نہیں کروائی ہیں وہ اس توسیع سے فائدہ حاصل کر کے اپنے مقررہ ٹیوٹرز کو جمع کروائیں تا کہ ان کے فائنل امتحان میں سی جی پی/گریڈ میں اضافہ ہو سکے۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر061-9220201 & 61-9330410پر رابطہ کریں۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات