بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے فائدہ اٹھانے کا انکشاف

بدھ 3 ستمبر 2025 17:20

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے فائدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے فائدہ اٹھانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے مستفید ہونے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں اس پروگرام سے 4 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان میں سے 30 ہزار 307 افراد براہ راست ایکٹو ٹیکس لسٹ میں شامل ہیں جبکہ 88 ہزار 892 افراد میں سے بیوی یا شوہر میں سے ایک ایکٹو ٹیکس دہندگان لسٹ کا حصہ تھا۔

آڈٹ حکام نے بی آئی ایس پی سے غیر مستحق افراد کو فائدہ دینا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں بی آئی ایس پی سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :