بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں بی این پی - ایم کی ریلی میں دھماکے کی مذمت

بدھ 3 ستمبر 2025 17:13

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں بی این پی - ایم کی ریلی میں دھماکے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں بی این پی-ایم کی ریلی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ بلوچستان مذکورہ دہشتگرد واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی ریلی میں دھماکے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ یقین ہے کہ اس کھنائونے جرم میں ملوث دہشتگرد جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

بلاول بھٹو زر داری نے کوئٹہ ریلی میں دھماکے کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھوںے والے خاندانوں اور بی این پی-ایم سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ یقین ہے کہ اس گہنونے جرم میں ملوث دہشتگرد جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ حکومتِ بلوچستان مذکورہ دہشتگرد واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کو یقینی بنائے۔