صدرِزرداری کی کوئٹہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکے کی مذمت

بدھ 3 ستمبر 2025 18:16

صدرِزرداری کی کوئٹہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)صدرِ پاکستان آصف علی زر داری نے کوئٹہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدرِ پاکستان نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔