Live Updates

وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون، سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لی

بدھ 3 ستمبر 2025 18:16

وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون، سیلابی صورتحال اور امدادی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کو ٹیلیفونک کال، سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کال کی اور ان سے ملک میں سیلابی صورتحال اور جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو دریائے روای، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے ریسکیو و امدادی کارروائیوں کی تیاری قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر کے حفاظتی اقدامات اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو عوام کو راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے پیشگی آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات