Live Updates

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہی: شرجیل میمن

بدھ 3 ستمبر 2025 17:06

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے نقل مکانی کرلیں۔ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن کے مطابق گڈو بیراج پر بڑا سیلابی آرہا ہے، وقت کم ہے لہذا کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں، جو بھی افراد دریا کے قریب رہتے ہیں علاقے سے نکل جائیں۔وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت کے ریلیف کیمپ موجود ہیں، پانی کے آنے سے پہلے محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات