
چین - پاکستان بچوں کے فن پاروں کی آرٹ نمائش شروع، امن و دوستی کا پیغام
بدھ 3 ستمبر 2025 17:10
(جاری ہے)
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے اس نمائش کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اٴْن عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے جو امن، آزادی اور انسانی وقار کے لیے دی گئیں۔
انہوں نے کہااس مقابلے کے ذریعے ہم نئی نسل کو امن، دوستی اور اتحاد جیسے اہم موضوعات سے روشناس کرا رہے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ناظم الامور شی یوان چیانگ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھاکہچین اور پاکستان نے فاشزم کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑے ہو کر عالمی امن میں اہم کردار ادا کیا۔ آج کے دور میں بھی ضروری ہے کہ دونوں ممالک یکجہتی سے کام لیتے ہوئے ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں حصہ لیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق نمائش میں امن کے علامتی عناصر جیسے کبوتروں، زیتون کی شاخوں، اور چین و پاکستانی بچوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دکھایا گیا۔ تقریب میں تقریباً 200 مہمانوں نے شرکت کی، جن میں پاکستان کی پارلیمانی سیکریٹری برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت فرح ناز اکبر، قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر شازیہ صوبیہ، اساتذہ، اور دونوں ممالک کے بچے شامل تھے۔مزید قومی خبریں
-
چیچہ وطنی، گاؤں 40 ،چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی
-
ایشیاء کپ ،غیر ملکی لیگز پر آن لائن جوا کروانے والے 4 بکیے گرفتار
-
سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ،2 ملزمان ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار
-
اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے، تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے،وزیربلدیات سندھ
-
بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
-
لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
شرح سود کو 11فیصد پر برقرار رکھنا مانیٹری پالیسی کا غلط فیصلہ ہے‘ گوہر اعجاز
-
گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
-
پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن 28 ستمبرکومنایا جائیگا
-
تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
-
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
-
کراچی‘ شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا گھر آگیا، اہلخانہ نے کیا بتایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.