صوبائی وزیر منصوبہ بندی ظہور احمد بلیدی کا کوئٹہ میں بی این پی (مینگل) کے جلسے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت

بدھ 3 ستمبر 2025 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی (مینگل) کے جلسے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں 13 سیاسی کارکن شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان صوبائی وزیر نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، شہداء کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں کے ذریعے بلوچستان کے پرامن سیاسی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان حکومت تحقیقات میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔