فیصل آباد پولیس کی کارروائی، پانچ سال سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

بدھ 3 ستمبر 2025 17:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے پانچ سال سے مفرور اشتہاری مقدمہ قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ انسپکٹر علی عمران نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم رحمان عرف ببو نے پانچ سال قبل پسند کی شادی کرنے پرنگہبان پورہ روڈ اپنے بہنوئی تنویر کو قتل کر دیا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔