سینئرممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کااہم اجلاس، بارشوں سے پہنچنے والےنقصانات کا جائزہ لیا

بدھ 3 ستمبر 2025 17:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو مظفر آباد سردار ظفرخان کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مون سون کے دوران مجموعی طور پر ہونے والے نقصانات بالخصوص کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں جاگراں اور رتی گلی میں ہونے والے نقصانات، بحالی کے اقدامات، سیاحت کے فروغ اور جنگلات کے کٹاو کی روک تھام کیلئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں جاگراں اور رتی گلی نالہ میں ہونے والے نقصانات، حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات اور آفات سماوی سمیت جملہ انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پرسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار ظفر خان نے محکمہ جات کی کارگزاری، مسائل پر تفصیلی بریفنگ لی اور درپیش مسائل کو حکومتی سطح پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیلم میں سیاحت کے فروغ اور جنگلات کے کٹاو کیخلاف حفاظتی انتظامات پر بھی بریفنگ لی ۔سردار ظفر خان نے کہا کہ انتظامی افسران خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں اوردیانت داری سے اپنا فرض ادا کریں۔ نیلم میں سیاحت اور ہائیڈل کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے حامل علاقہ ہے ہمیں اسکے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کیلئے بے ہنگم تعمیرات کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی۔

نیلم میں گزشتہ ب4سوں کے دوران بے پناہ کلاوڈ برسٹ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، ہمیں وجوہات کا پتہ لگا کر کلاوڈ برسٹ کی روک تھام کیلئے ماحول دوست اقدامات کیلئے پیش بندی کرنے کی ضرورت ہے، شدید سردی سے اور آتشزدگی جیسے واقعات سے نمٹنے کیلئے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ایس پی نیلم خواجہ محمد صدیق،اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام چوہدری بشارت، اسسٹنٹ کمشنر شاردہ راجہ بلال حسین، تحصیلدار آٹھمقام محمد بلال و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :