Live Updates

مظفرگڑھ ،وزیر اعلی کی سربراہی میں پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،پارلیمانی سیکرٹری

بدھ 3 ستمبر 2025 17:54

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی سربراہی میں پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے یونین کونسل چک فرازی کے مختلف فلڈ بند کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس دوران انہیں اطلاع ملی کہ جوانہ بنگلہ کے قریب فلڈ بند سے پانی نکل رہا ہے، جس پر اجمل خان چانڈیہ موقع پر پہنچ گئے اور فلڈ بند کلالی، نکاسو ہیڈ، شفیع والی ٹیوب ویل میں ہونیوالی نکاسی کو فوراً بند کر دیا گیا۔مقامی لوگوں،محکمہ آبپاشی اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کی مدد سے پانی کی لیکج کو بند کردیا گیا ۔مقامی لوگوں نے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو بروقت شگاف کی فلنگ پر سراہا ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات