Live Updates

سپیشل سیکرٹری آبپاشی جنوبی پنجاب کا ہیڈ محمد والا، شیر شاہ فلڈ بند اور پنجند ہیڈ ورکس کا ہنگامی دورہ

بدھ 3 ستمبر 2025 17:54

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سپیشل سیکرٹری محکمہ آبپاشی جنوبی پنجاب اعجاز خالق رزاقی نے حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے چناب پر واقع ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ فلڈ بند سمیت ضلع مظفر گڑھ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے فلڈ بندز پر کیے گئے حفاظتی و انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ بریچنگ سائٹس کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری نے موقع پر موجود فیلڈ عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ ہیڈکوارٹرز پر متعلقہ عملے کی مستقل موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔بعدازاں سپیشل سیکرٹری ہنگامی بنیادوں پر پنجند ہیڈ ورکس پہنچے، جہاں انجینئرنگ اسٹاف اور فیلڈ عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ریگولیشن اور فلڈ فائٹنگ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جے ہیڈ سپر آرڈی 06 کا بھی جائزہ لیا اور متوقع ہائی فلڈ کے پیش نظر خصوصی ہدایات جاری کیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی جنوبی پنجاب ہر سطح پر ہائی الرٹ ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :