Live Updates

پانی کے بہاؤ کی رفتار اور شدت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنرخانیوال

بدھ 3 ستمبر 2025 18:16

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ خانیوال دریاؤں میں پانی کی آمد اور اخراج کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گزشتہ رات ہیڈ سدھنائی پر ہونے والی بریفنگ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور محکمہ آبپاشی کے افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز خالد عباس سیال غلام مصطفیٰ سیہڑ اور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہیڈ سدھنائی پر پانی کی آمد اور اخراج 1 لاکھ 61 ہزار 280 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی کے بہاؤ کی رفتار اور شدت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر سے شہریوں کے انخلاء کے لئے ہنگامی آپریشن کیا گیا ہے۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کے مطابق کبیروالا میں 18 اور میاں چنوں میں 5 ریلیف کیمپ مکمل فعال ہیں جہاں متاثرین کو رہائش، کھانے پینے اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دریائے راوی اور چناب کی بیلٹ سے اب تک ایک لاکھ 26 ہزار 837 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ کبیروالا اور میاں چنوں میں سیلاب کے باعث 136 مواضعات متاثر ہوئے ہیں۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :