Live Updates

سپیشل سیکرٹری محکمہ آبپاشی جنوبی پنجاب کابہاول پور کے ایمپریس برج کا دورہ

بدھ 3 ستمبر 2025 18:09

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سپیشل سیکرٹری محکمہ آبپاشی جنوبی پنجاب نے بہاول پور کے ایمپریس برج کا دورہ کیا۔ممکنہ سیلابی صورتحال پر تیاریوں کا جائزہ سپیشل سیکرٹری محکمہ آبپاشی جنوبی پنجاب اعجاز خالق رزاقی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بہاولپور کے اہم مقام ایمپرس برج کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد دریا ء میں پانی کی سطح بہاؤ کی کیفیت اور محکمے کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واٹر گیج اور پانی کے بہاؤ کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا اور محکمے کو ہدایت دی کہ وہ ہر وقت الرٹ رہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ عملے کی مکمل موجودگی اور تمام سطحوں پر موثر رابطہ کاری یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔سپیشل سیکرٹری نے مزید کہا کہ ہیڈکوارٹرز میں بر شفٹ میں مکمل عملہ تعینات رہے تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو۔ اس موقع پر ڈیپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ آبپاشی جنوبی پنجاب ایگزیکٹو انجینئر بہاولپور کینال ڈویژن سب ڈویژنل آفیسر بغداد کینال سب ڈویژن متعلقہ سب انجینئرز اور دیگر فیلڈ اسٹاف بھی موجود تھے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :