Live Updates

چنیوٹ ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز کا سول ڈیفنس آفس چنیوٹ کااچانک دورہ

بدھ 3 ستمبر 2025 18:09

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز نے سول ڈیفنس آفس چنیوٹ کااچانک دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانامحمد عمرنے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے اقدامات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سول ڈیفنس چنیوٹ نے مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ لگا رکھے ہیں اورضلع بھر میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ کھانا اور راشن بھی متاثرہ خاندانوں تک پہنچا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب نے اسلامیہ کالج اور دریائے چناب پر لگائے گئے سول ڈیفنس فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے سول ڈیفنس چنیوٹ کی سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات میں کی جانے والی امدادی کاروائیوں اور کوششوں کو سراہا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :