
محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام شاردہ میں فری فیملی پلاننگ کیمپ کا انعقاد
بدھ 3 ستمبر 2025 20:32
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی نے خاندانی منصوبہ بندی کے لیے قائم کیمپ کے جملہ ڈسک کا بغور معائنہ کیا۔
ڈاکٹرز، FWW سمیت جملہ سٹاف کو Implanon NXT کیمپ میں آنیوالی خواتین کو سہولیات کی فراہمی کی سخت ہدایات دے رکھی تھیں۔اس موقع پرمحکمہ بہبود آبادی کے ضلعی آفیسر راجہ عارف خان ضلعی دفتر سٹاف کے ہمراہ موجود رہے ،ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ آبادی کے توازن، ماں اور بچے کی صحت کے لیے فیملی پلاننگ انتہائی ناگزیر ہے۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے ویژن، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے احکامات اور سیکرٹری بہبود آبادی وجاہت رشید بیگ کی ہدایت پر شاردہ میں فیملی پلاننگ کے حوالہ سے کیمپ لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیملی پلاننگ خوشحال خاندان کی ضمانت ہے۔ فیملی پلاننگ متعدد امراض سے بچائو کا بڑا ذریعہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ فیملی پلاننگ کیمپ تولید صحت کے متعلق نیو کلائنٹس اور فالو اپ اور جنرل چیک اپ بھی کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن سے ماں اور بچے کی صحت اور آبادی کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور خاندانی منصوبہ بندی کو موثر بنانے کے لیے حکومت آزاد کشمیر نے ریاست بھر میں 55 سے زائد سنٹر قائم کیے ہیں۔ آر ایچ سی کے ہیلتھ سٹاف نے کیمپ کے انعقاد میں معاونت کی اور ڈائریکٹر جنرل کی کیمپ آمد پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مریم قریشی، ڈاکٹر جہانزیب، پیر افنان، ڈاکٹر مذمل ، انچارج آر ایچ سی فوجدار خان آفریدی نے ہمراہ ٹیم خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر مریم قریشی گائناکالوجسٹ آر ایچ سی شاردہ، ڈاکٹر ارم رشید گائنا کالوجسٹ ضلعی دفتر بہبود آبادی مظفرآباد اور ڈاکٹر آمنہ گیلانی سینئر انسٹرکٹرریجنل ٹریننگ انسٹیوٹ نے معائنہ کیا اور فری ادویات دیں، محکمہ بہبود آبادی کے فیلڈ سٹاف نے خاندانی منصوبہ بندی کے لئے مزید مشورے بھی دیے ۔ آر ایچ سی شاردہ کے آفیسران /اہلکاران نے ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی کو خوش آمدید کہا تولیدی مرکز صحت پر بریفنگ بھی دی۔ شہریوں نے محکمہ بہبود آبادی کی اس کاوش کو سراہا ہے۔اس موقع ڈائریکٹر جنرل نے سول ہسپتال شاردہ کے لیے مختص اراضی اور ہسپتال کی جنرل او پی ڈی کا بھی معائنہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.