کلب ایٹین اور فلائی دبئی کا خصوصی سفری اور لائف اسٹائل فوائد کے حوالے سے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

بدھ 3 ستمبر 2025 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء) کلب ایٹین اور فلائی دبئی کے پاکستان میں واحد مقررہ ڈسٹری بیوٹر مینزیس-آر اے ایس کے مابیجن ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی گئی ہے۔ یہ تعاون فلائی دبئی کے مسافروں اور کلب ایٹ ایٹین کے اراکین کے لیے خصوصی فوائد کے وسیع دائرہ کار کے ذریعے سفری اور طرزِ زندگی کے نئے تجربے فراہم کرے گا۔

کلب ایٹین پاکستان کے سب سے پر آ سائش لائف اسٹائل کلبز میں سے ایک ہے جو عالمی معیار کی سہولیات اور خدمات ایک ایسے ماحول میں فراہم کرتا ہے جو وقار، سکون اور کمیونٹی کی عکاسی کرتا ہے۔ فلائی دبئی، جو پاکستان کو خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ ایئرلائنز میں سے ایک ہے، ملک کے تمام آٹھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے ہفتہ وار 95 سے زائد پروازیں چلاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس شراکت داری کے ذریعے، کلب ایٹین کے اراکین اور ان کے اہلِ خانہ کو فلائی دبئی کے وسیع عالمی نیٹ ورک تک خصوصی رسائی حاصل ہوگی، جس کے ساتھ ساتھ رعایتی کرایے، انعامات اور پریمیم سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔کلب ایٹین کے اراکین اب فلائی دبئی کے ساتھ خصوصی سفری مراعات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ان میں خصوصی کرایوں میں رعایت شامل ہے جو پاکستان سے فلائی دبئی کی سوائے جدہ اور مدینہ کے عا لمی منزلوں کے لیے پروازوں پر دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ، اراکین فلائی دبئی یا ایمریٹس کے ہر بُکنگ پر اسکائی وارڈز مائلز کمانے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے، جنہیں اپ گریڈز، اضافی سامان اور دیگر انعامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ طرزِ زندگی کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے، کلب اپنے اراکین کو خصوصی ٹورنامنٹس میں شرکت کر کے فلائی دبئی بزنس کلاس ٹکٹس جیتنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

فلائی دبئی بزنس کلاس کے مسافروں کو بھی کلب ایٹین کے دورے پر اضافی فوائد حاصل ہوگی۔ بورڈنگ پاس پیش کرنے پر، مسافر گرین فیس پر 30 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے، جس سے انہیں عالمی معیار کی زندگی اور تفریح کے ایک منفرد مقام کا تجربہ حاصل ہوگا۔ یہ آفر صرف عام دنوں کے لیے ہے اور ٹورنامنٹ ایونٹس پر لاگو نہیں ہوگی۔یہ شراکت داری کلب ایٹین اور فلائی دبئی کی اس مشترکہ وابستگی کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد غیر معمولی قدر اور یادگار تجربات فراہم کرنا ہے۔ عالمی معیار کے فضائی سفر کو ایک ممتاز لائف اسٹائل اور پر آسائش ڈیسٹینیشن کے ساتھ یکجا کر کے، یہ تعاون پر مسافروں اور کلب کے اراکین کے لیے ایک منفرد ہم آہنگی تخلیق کرتا ہے۔