ّ91واں قدیمی مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبیؐ 12 ربیع الاول کو جامع مسجدحنفیہ نکالا جائیگا

ؒشرکائے جلوس درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اکبری منڈی اور سرکلر روڈ سے ہوتے ہوئے میلاد چوک دہلی گیٹ پہنچیں گے ‘مجتبیٰ شجاع الرحمن پرچم کشائی کرینگے ، علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، شیخ کبیر تاج، عارف نسیم کشمیر ی اور دیگر مہمان خصوصی ہونگے

بدھ 3 ستمبر 2025 20:30

ئ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت میں 91واں قدیمی مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبیؐ 12 ربیع الاول بروز ہفتہ جامع مسجدحنفیہ محلہ تکیہ کشمیری سادھواںنزد نثار حویلی اندرون اکبری گیٹ سے بعد از نماز ظہر چیئرمین مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبی کمیٹی محمد ظہیر بٹ، سجادہ نشین دربار شاہ محمد غوث سید پیر مکرم علی شاہ، علامہ مقصود احمد قادری کی زیر قیادت نکالا جائیگا جس میں سنی اتحاد کونسل، تحفظ ناموس رسالت محاذ، مصطفائی تحریک، بزم نوجوانان اہلسنت مسجد عائشہ صدیقہ پیر گیلانیاں، بزم شمسیہ فیض باغ شمالی لاہور، بزم جامعہ حیات القرآن چوک نواب صاحب، بزم شان مصطفی، جامعہ حنفیہ غوثیہ بھاٹی گیٹ، منہاج نعت کونسل موچی گیٹ، بزم الحسنات العلوم مسجد وزیر خان، انجمن طلباء اسلام، المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ، فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن ڈیرہ میاں صاحب کدھر شریف، دارالعلوم جماعتیہ رضویہ، جامعہ رسولیہ شیرازیہ، جامعہ کریمیہ، جامعہ تاجدار مدینہ بلال گنج، جامعہ مازاع البصرکریم پارک، جامعہ حق باہو سلطانیہ موہنی روڈ، بزم رضا جامعہ نظامیہ لوہاری گیٹ، تنظیم محمدی کشمیری بازار، انجمن غلامان رسول موتی ٹبہ بھاٹی گیٹ، تنظیم غلامان رسول کٹٹرہ ولی شاہ اور دیگر تنظیموں کے سینکڑوں اراکین شرکت کرینگے، شرکائے جلوس درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے چوہٹہ مفتی باقر، اکبری منڈی اور سرکلر روڈ سے ہوتے ہوئے بعد نماز عصر میلاد چوک دہلی گیٹ پہنچیں گے جہاں افتتاحی تقریبات ہونگی جہاں علماء کرام سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

صدر تنظیم ہذا محمد نواز بٹ قدیمی مرکزی جلوس عید میلادالنبی کا افتتاح، سرپرست اعلیٰ مجتبیٰ شجاع الرحمن پرچم کشائی کرینگے جبکہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، شیخ کبیر تاج، عارف نسیم کشمیر ی، فاروق ضیائی، محمد عمران حنفی، حامد انجم شیخ، مفتی رمضان سیالوی ،سید ادریس شاہ زنجانی صوفی معراج الدین، ثناء اللہ سلیمان، ڈاکٹر جمال الدین، میاں شہزاد سیفی، میاں شہزاد احمد صدر مصطفائی تحریک پنجاب اور دیگر افراد مہمان خصوصی ہونگے۔

اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوتے جائیں گے جبکہ انجمن تاجران کے زیراہتمام مرکزی جلوس کے راستے میں جگہ جگہ دودھ اور چائے کی سبیلیں لگائی جائیں گی اور شرکا جلوس کی دستار بندی کی جائے گی۔ انجمن میلا د النبی لاہور کے اراکین شمشیر زنی اور نیزہ بازی کامظاہرہ کرینگے۔ مرکزی جلوس روایتی راستوںدہلی گیٹ، مسجد وزیر خان، پرانی کوتوالی، کشمیری بازار، ڈبی بازار، پانی والا تالاب، لہنگے منڈی، بازار حکیماں، اونچی مسجد بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا دربار حضرت داتا گنج بخشؒ پر اختتام پذیر ہوگا جہاں شرکا جلوس کی دستار بندی کی جائیگی