sلاہور جنرل ہسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بحفاظت بازیاب

م*پرنسپل پروفیسر فاروق افضل اور ایم ایس پروفیسر فریاد حسین کی پولیس حکام کو شاباش ئ*ایل جی ایچ انتظامیہ بچے کو بازیاب کرانے والے پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد دے گی -ماں بچے کو دیکھ کر خوشی سے نہال، اہل خانہ کا پولیس اور ہسپتال انتظامیہ سے اظہار تشکر

بدھ 3 ستمبر 2025 20:30

ٌلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) لاہور جنرل ہسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ پولیس کی بروقت کارروائی اور فرشی شناسی کے باعث بازیاب کرا لیا گیا اور اسے خوشی و جذبات سے معمور لمحات میں ماں کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ/امیرالدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے پولیس حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے نہایت مستعدی اور محنت سے نومولود بچے کو بحفاظت بازیاب کرایا، جو ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پروفیسر فاروق افضل نے مزید کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ بچے کو بازیاب کرانے والے پولیس حکام کو تعریفی اسناد دے گی تاکہ ان کی ہمت افزائی ہو اور مستقبل میں بھی ایسے چیلنجز کا سامنا بھرپور جذبے کے ساتھ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نومولود بچے کا والدین کے پاس بحفاظت واپس آنا ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ پولیس و انتظامیہ کے بہترین تعاون سے ممکن ہوا۔ اس موقع پر ماں نے اپنے نومولود کو سینے سے لگاتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ و پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔ اہل خانہ نے کہا کہ ان کے لیے یہ لمحہ زندگی کے سب سے خوشگوار لمحات میں سے ہی

متعلقہ عنوان :