صوبائی وزیر خزانہ کی شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسہ میں بم دھماکہ کی مذمت

بدھ 3 ستمبر 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسہ میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی سفاکیت اور انسانیت سوز واقعات کو کو ئی ذ ی شعورانسان برداشت نہیں کرسکتا ،بے گناہ انسانوں کی جان لینے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں ہیں بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردوں کے ناپاک مذموم عزائم کو ہر صورت میں ناکام بنا ئیں گے ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، ان عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمیں اتحاد اور معاونت کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا دہشت گردانہ واقعہ جمہوری اقدار اور قومی اتحاد پر حملہ ہے، تاہم ایسے واقعات ہمارے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پرافسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔