سید زین شاہ کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 3 ستمبر 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچا تحریک سید زین شاہ نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک عوامی جلسے کے قریب منگل کی شام ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری مذمتی بیان میں سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ حکومت کی ناکام سکیورٹی پالیسیوں اور ریاستی اداروں کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے مستقل واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حکمران صرف اقتدار کے کھیل میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے سیاسی معاملات میں الجھنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح بنائیں۔