
جمعیت علما اسلام کراچی کے ذمہ داران کا اہم اجلاس
جے یوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم غوری کی خصوصی شرکت سندھ بدامنی کی آماجگاہ، حکمران عیاشیوں میں مصروف، عوام اغوا اور لاقانونیت کے رحم و کرم پر ہیں، علامہ راشد محمود سومرو جے یو آئی سندھ کا امن مارچ 14 ستمبر سے کشمور سے شروع ہوگا، 18 ستمبر کو کراچی پہنچے گا،امن مارچ کی قیادت کراچی میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کریں گے،ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کو تحفظ دینا، حکمران ناکام ہوئے تو عوامی تحریک ناگزیر ہے، اسلم غوری
بدھ 3 ستمبر 2025 21:35
(جاری ہے)
اجلاس میں صوبائی مجلسِ عاملہ کے اراکین حاجی عبد المالک ٹالپر ، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی ، حاجی رفیق احمد سومرو ، کراچی کے اضلاع کے امرا ، مولانا احسان اللہ ٹکروی ، قاضی فخرالحسن ،مولانا نور الحق ، مفتی محمد خالد ، مفتی عبد الحق عثمانی ، مولانا عبدالرشید نعمانی تمام اضلاع اور ٹانز کے امرا ونظما عمومی ودیگر بھی موجود تھے ۔
جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی امن مارچ کارواں کا آغاز 14 ستمبر کو کندھکوٹ کشمور سے ہوگا، یہ قافلہ سندھ کے ہر ضلع اور شہر سے گزرتا ہوا 18 ستمبر کو کراچی پہنچے گا۔ جے یو آئی امن مارچ کی قیادت کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ کشمور سے کراچی تک پورا صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے، اغوا برائے تاوان، ڈاکے، چوری اور راہزنی معمول بن چکے ہیں، یہ صورت حال کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر جے یوآئی کراچی کے اضلاع اور ٹائونز کے ذمہ داران ، نے عزم کیا کہ امن کارواں سندھ کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اجلاس سے جے یو آئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مطابق "قیام امن اور عوامی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، لیکن جب حکمران اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جائیں تو عوامی تحریک ناگزیر ہو جاتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے عوام کو بدامنی، ظلم اور لاقانونیت کے خلاف منظم اور پرامن جدوجہد کے لئے میدان میں لے کر آئے گی۔" جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں سندھ کا امن مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، ہر ضلع اور تحصیل میں عوامی اجتماعات کے ذریعے عوامی بیداری کی مہم جاری ہے سندھ امن مارچ عوام کے دلوں کی آواز اور سندھ کے تمام شہریوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.