سی پی او فیصل آباد کی زیر صدارت جشن عیدمیلاالنبیؐ کے سلسلہ میں اعلی سطح کا اجلاس

بدھ 3 ستمبر 2025 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سی پی او فیصل آباد کی زیر صدارت جشن عید میلاالنبی ؐکے سلسلہ میں سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر صدارت پولیس لائنز کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں ربیع الاول میں سکیورٹی حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز بشری جمیل،ٹاؤن ایس پیز شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ربیع الاول کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ٹاؤن ایس پیز کو تمام ضروری احکامات دئیے گئے۔سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ ربیع الاول کے حوالے سے تمام جلوسوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اورمرکزی جلوسوں سمیت تمام محافل کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی،جن مقامات پر سیکورٹی خدشات ہیں وہاں پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔بغیراجازت نامہ کے کسی بھی قسم کی گاڑی یا ٹرک کو جلوس میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :