Live Updates

علاقہ بیلا میں بارش اور سیلابی پانی کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی ،تین افرادزخمی

بدھ 3 ستمبر 2025 23:50

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سیلاب سے متاثرہ گاؤں بیلا میں مکان کی چھت گر نے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ نے ریسکیو1122 آپریشن کی خود نگرانی کی۔

(جاری ہے)

دریائے چناب کے بائیں کنارے وزیرآباد کے علاقہ بیلہ کے گاؤں ناہر کے میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی جس سے مکان کے ملبہ تلے آ کر 60 سالہ محمد خالد اور اسکے دو بیٹے حضر حیات اور علی رضا زخمی ہو گئے ۔

بیلہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹاہلی والا سیکٹر میں موجود ریسکیو1122 کے جوان بوٹ آپریشن کر کے سیلاب زدہ گاؤں پہنچے اور ملبہ ہٹاکر تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ خود بیلہ میں موجود رہے اور اپنی نگرانی میں تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :