نائیجیریا میں کشتی الٹنے کے باعث 60 افراد جاں بحق

جمعرات 4 ستمبر 2025 08:50

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) – نائیجیریا کی وسطی ریاست نیجر میں ایک کشتی حادثے کے نتیجے میں کم از کم 60 افرادجاں بحق ہو گئے، جب کہ درجنوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ شنہوا کے مطابق یہ بات مقامی حکام نےبتائی۔

(جاری ہے)

بورگومقامی حکومت کے چیئرمین عبداللہ بابا آرا نے کہا کہمسافروں سے بھری ایک کشتی درخت کے ایک تنّے سے ٹکرا کر الٹ گئی اور کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60 ہو چکی ہے، یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ متعدد اب بھی لاپتہ ہیں۔نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :