آئی جی پنجاب کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

جمعرات 4 ستمبر 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) پنجاب پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 779 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مظابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر37 ہزار236 چالان، 02 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،دھواں چھوڑنے والی 343 گاڑیوں کے چالان، 29گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے127 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کو ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے، اوور لوڈنگ، تیز رفتاری ، کم عمر ڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں ، ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔