روس نے گیس کی برآمد کے لئے یورپی ممالک کا متبادل ڈھونڈ لیا، چین کو سالانہ 106 بلین کیوبک میٹر گیس برآمد کرنے کے معاہدوں پر دستخط

جمعرات 4 ستمبر 2025 10:50

ولادی ووستک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) روس نے یورپی ممالک کو گیس کی برآمد معطل ہو جانے کا متبادل تلاش کر لیا ہے اور اب وہ چین کو سالانہ 106 بلین کیوبک میٹر گیس برآمد کرے گا ۔ اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق روس کے وزیر توانائی سرگئی تسویلیوف نے بتایا کہ صدر ولادیمیر پوٹن کے دورہ چین کے نتیجے میں روس اور چین نے سالانہ 106 بلین کیوبک میٹر گیس کی فراہمی سے متعلق دستاویزات پر دستخط کیے ۔انہوں نے کہا کہ معاہدوں کے مطابق ہم چین کو سالانہ 106 بلین کیوبک میٹر گیس فراہم کریں گے۔ یہ یورپ کو ہماری ترسیل کا ایک بہت بڑا متبادل ہے جسے یورپی شراکت داروں نے اپنے طور پر مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :