ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ،فرنٹ لائن ورکرز کو پولیو مہم کے سو فیصد ہدف کو یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 4 ستمبر 2025 11:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ضیاءالرحمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور انسداد پولیو مہم کے چوتھے دن کے لئے مرتب کردہ پلان کا جائزہ لیا ۔انہوں نے انسداد پولیو کے فکسڈ سینٹر کا معائنہ کیا اور ٹیموں کو پولیو قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کے اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام فرنٹ لائن ورکرز سو فیصد ہدف یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام میں منعقدہ صبح کی اسمبلی میں بھی شرکت کی اور پولیو ٹیموں کو پولیو کے خاتمے میں سرگرم کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ انسداد پولیو مہم پر مامور ٹیموں کی سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی بذاتِ خود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام کر رہے ہیں تاکہ مہم محفوظ اور موثر انداز میں جاری رہے۔ انہوں نے تمام والدین اور شہریوں سے درخواست کی کہ وہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :