صوبے میں سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ، 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 209 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی ،ترجمان پنجاب پولیس

جمعرات 4 ستمبر 2025 11:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) پنجاب پولیس کے 12 ربیع الاول’’ عید میلاد النبی ‘‘کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے لیے لاہور سمیت صوبے بھر میں سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 507 کومبنگ آپریشنز اور 17 ہزار 209 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی، 57 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 27 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 3140 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ، 02 مشتبہ افراد زیرحراست ا س کے علاوہ سنگین جرائم میں ملوث 148 اشتہاری، 48 عدالتی مفرور، 22 عادی مجرمان بھی گرفتار اور جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 04 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 12 زخمی جبکہ 13 گرفتار ہوئے ۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کےلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔