Live Updates

ہیڈ محمد والا پر پانی 413.66 فٹ کی سطح پر ریکارڈ، انتظامیہ نے بریچنگ پر غور شروع کردیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 11:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کے پیش نظر ہیڈ محمد والا پر صور تحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے بتایا کہ ہیڈ محمد والا پر پانی کا گیج 413.66 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے ،جبکہ اس مقام پر کریٹیکل لیول 417 فٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیڈ محمد والا کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور اگر بریچنگ کی ضرورت پیش آئی تو اس بارے میں حتمی فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بریچنگ کا فیصلہ سیلابی ریلے کی رفتار، شدت اوردیگر تکنی کی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ ہیڈ محمد والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ کی مکمل مانیٹر نگ جاری ہے اور اس مقصد کے لیے عملہ اور مشینری الرٹ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرہ افراد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ متاثرین کو تین وقت کھانے سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ریلیف کیمپس میں رہائش،خوراک اوردیگرسہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس میں مقیم افرادکی تعداد وقت اورصور تحال کے مطابق بدلتی رہتی ہے،جبکہ زیادہ تر متا ثرہ افراد اپنے عزیز و اقارب کے پاس قیام کو تر جیح دیتے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :