سیالکوٹ، مکان کی چھت گرنے سے 16سالہ لڑکی زخمی ، ترجمان ریسکیو 1122

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سیالکوٹ کچے مکان کی چھت گرنے سے 16سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی ۔ ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے میانی گاؤں میں گزشتہ شب بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے 16سالہ لڑکی مسکان ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پہنچ کر ملبے تلے سے متاثرہ لڑکی کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد علامہ اقبال میمو ریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :