Live Updates

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم جاری

جمعرات 4 ستمبر 2025 13:58

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم جاری ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بلقیس ایدھی کے سوشل سائنسز بلاک کے کمرہ G8 میں تمام طلبا و اساتذہ سمیت جولوگ بھی سیلاب زدگان کی مدد کرنا چاہیں عطیہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نقدی رقوم، امدادی کوششوں میں معاونت ، کھانے پینے اور کپڑے عطیہ کئے جا سکتے ہیں جبکہ خشک خوراک، چاول، دالیں، ڈبے میں بند کھانے، بسکٹ، رسک، آٹا، خشک میوہ جات، پانی کی بوتلیں، پینے کا پانی یا پانی کے کین، فرسٹ ایڈ کٹس، طبی امداد کی بنیادی اشیا، پٹیاں، بنیادی ادویات (پیناڈول، کالپول گولی)،کمبل ، صابن، ٹوتھ برش، ٹوتھ پیسٹ، خیمے، ترپالیں وغیرہ بطور عطیہ جمع کروا سکتے ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات