Live Updates

روز ویلفئیر آرگنائزیشن اور میلاد ویلفئیر آرگنائزیشن نے سیلاب متاثرین کیمپس میں تیار کھانا اوپانی تقسیم کیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی اور اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیرمحمود کی ہدایت پر روز ویلفئیر آرگنائزیشن اور میلاد ویلفئیر آرگنائزیشن کے عہدیداران و ممبران نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سیلاب متاثرین کیمپس میں تیار شدہ کھانا اور منرل واٹر تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ آرگنائزیشن کے منتظمین کے مطابق سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس سے سینکڑوں دیہات تباہ اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

اس وقت ہمیں اپنے سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ امداد کی ضرورت ہےجس کے لیے ہم بھی میدان عمل میں ہیں اور اپنی استظاعت کے مطابق اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ محمد اشفاق نذر،میاں اعجاز انجم،محمد عثمان کھوکھر،آذان نذر، تحصیلدار سیالکوٹ ساجد اقبال گوندل، سابق چئیرمین یونین کونسل پکاگڑھا جمیل احمد گولڈن،فصیع خان،چوہدری آفاق،حسنین،زوہیب،مجیب الرحمن،محمد رمضان ودیگر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :