Live Updates

رحیم یارخان ،فلڈ ریلیف کیمپوں میں عارضی تعلیمی مراکز قائم

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:16

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے دریائے سندھ کے کنارے قائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں عارضی تعلیمی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔ان مراکز میں متاثرہ بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ کتب، کاپیاں اور اسٹیشنری بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد سیلاب متاثرہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیم سے محروم ہونے سے بچانا اور ان کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔انتظامیہ کے مطابق، عارضی تعلیمی مراکز میں مقامی اساتذہ کی خدمات لی جا رہی ہیں جبکہ بچوں کے لیے محفوظ اور تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔سی ای او ایجوکیشن رحیم یار خان ملک محمد عامر نے عارضی تعلیمی مراکز کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :