ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے 12ربیع الاول کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے مطابق ایبٹ آباد کے مرکزی جلوس میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کے لیے لیڈی گارڈ چوک اور جی پی او چوک تا ڈی آئی جی آفس پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے جہاں وہ گاڑی پارک کر کے تھانہ کینٹ کے باہر جلوس میں آ سکیں گے۔

(جاری ہے)

حویلیاں میں جلوس میں شرکت کے لئے آنے والے افراد دوراہا سے سہیلی روڈ سے اوپر جا کر ریلوے گرائونڈ میں گاڑی پارک کریں گے ۔ ساتھ ہی دودری جاب ریلوے گرائونڈ میں ہی جاری جلوس میں شرکت کریں گے۔