غزہ پر تازہ کارروائی سے دس لاکھ فلسطینی نقل مکانی متوقع ہے، اسرائیل

حالیہ دنوں میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی دیکھی ہے،سینئر فوجی عہدیدار

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:51

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)اسرائیلی ریاست کے ایک سینیئر فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہماری توقع اور اندازہ ہے کہ تازہ جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریبا 10 لاکھ بے گھر فلسطینیوں کو ان پناہ گاہوں کی طرف دھکیلا جا سکے گا جو ہیومینیٹیرین ایریازکے طور پر اسرائیلی ریاست نے مقرر کیے ہیں تاہم اسرائیلی ریاست کے اس فوجی عہدیدار نے یہ واضح طور پر نہیں کہا کہ اسرائیل کی تازہ جنگی یلغار کا بنیادی مقصد غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں کو مخصوص علاقوں میں منتقل کر کے باقی غزہ کو خالی کرانا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزارت دفاع کے ذیلی ادارے کوگیٹ کا کہنا تھاکہ حالیہ دنوں میں ہم نے فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں شمالی غزہ سے جنوبی غزہ کی طرف نقل مکانی دیکھی ہے۔ اب تک تقریبا 70 ہزار فلسطینی شمالی غزہ کو چھوڑ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :