بیلاروس اور ازبکستان کا مشترکہ غیر ملکی تجارتی کمپنی قائم کرنے کااعلان

ہمارے تعلقات تمام شعبوں میں مستقل اور مستحکم ترقی کر رہے ہیں،اربک وزیرسرمایہ کاری

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:20

بسک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)بیلاروس اور ازبکستان ایک مشترکہ خصوصی غیر ملکی تجارتی کمپنی قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں جس کے دفاتر منسک اور تاشقند میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

بیلاروس کی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات ازبکستان کے نائب وزیر برائے سرمایہ کاری، صنعت و تجارت خورم تیشابایف نے ویتبسک میں تیسرے بیلاروس ازبکستان ویمنز بزنس فورم کے اجلاس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ازبکستان بیلاروس کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تعمیری مکالمے کے باعث ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات تمام شعبوں میں مستقل اور مستحکم ترقی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :