سیکرٹری بہبود آبادی وجاہت رشید بیگ کا دورہ کوٹلی، محکمانہ کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:24

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)سیکرٹری بہبود آبادی وجاہت رشید بیگ نے کوٹلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی آفیسر بہبود آبادی امجد رفیق نے سیکرٹری بہبود آبادی وجاہت رشید بیگ کو محکمانہ امور اور اہداف کے حصول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری بہبود آبادی نے بعد ازاں تمام سنٹرز انچارج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور سروس ڈیلیوری کو بڑھانے کے لیے عوامی سہولت کیمپوں کا انعقاد کیا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ خصوصاً ایسے مقامات پر کیمپ لگائے جائیں جہاں صحت مراکز موجود نہیں تاکہ عوام کو زچہ و بچہ کی صحت، خوراک کی آگاہی اور بزرگوں کو جنرل ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ دورانِ حمل خواتین کو وٹامنز اور خوراک سے متعلق سادہ اور سستی معلومات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مقامی سطح پر دستیاب پھل اور غذاؤں کے ذریعے اپنی صحت بہتر بنا سکیں اور اخراجات میں کمی ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری بہبود آبادی نے ملازمین کے جملہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اچھا کام کرنے والوں کو تعریفی اسناد کے ذریعے سراہا جائے گا جبکہ محکمانہ اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکرٹری بہبود آبادی وجاہت رشید بیگ نے کہا کہ ہم مطلوبہ اہداف کو حاصل کر رہے ہیںخواتین کو دوران حمل نیو ٹریشن پلان دیں ریموٹ ایریا میں کیمپنگ کو بڑھائیں ماہوار پلان تشکیل دیں کہ کدہر کدہر کیمپنگ کرنی ہے کیمپنگ کے عمل کو مزید تیز اور مربوط بنایا جائے کوٹلی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ مزید وسائل بھی فراہم کریں گے ادویات کی فراہمی کے دوران اندراج کے عمل میں نام کے ساتھ شناختی کارڈ ریکارڈ کا حصہ بنائیں میڈیکل کیمپنگ کے لیے مزید گاڑیاں بھی فراہم کریں گے ادویات کے فنڈز لیپس نہیں ہونے چائیے فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنائیں اس موقع پر پا پولیشن آفیسر سردار مجد رفیق نے کہا کہ بہبود آبادی ملازمین کی کنفرمیشن پر ہم حکومت آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں۔