فیڈمک کا 145 واں اجلاس،صنعتی ترقی اور معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ، متعددترقیاتی منصوبوں کی حتمی منظوری دی گئی

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) فیڈمک کا 145 واں اجلاس چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صنعتی ترقی اور معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کی حتمی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بوڈر آف ڈائریکٹرز کے علاوہ فیڈمک کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈمک نے صنعتکاروں کے مسائل کے فوری حل اور صنعتی شعبے کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منظور شدہ منصوبوں سے نہ صرف صنعتی شعبے کو نئی توانائی ملے گی بلکہ بیرون ملک سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔رانا اظہر وقار نے کہا کہ فیڈمک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات حکومت کے مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے وژن کو عملی شکل دینے کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔چیئرمین فیڈمک نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی ہی ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی کلید ہے۔