فن ٹیک کے زریعے 100 ارب روپے کی ادائیگیوں کی نئی تاریخ رقم

فیصل بینک اور چینی فن ٹیک نے ڈیجیٹل زرائع سے ہونے والی سب سے بڑی ادائیگیاں ہیں

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)نے اپنے چائنیز فن ٹیک شراکت دار او پے نے مشترکہ طور پر قلیل مدت میں 100 ارب روپے سے زائد کی ڈیجیٹل ریٹیل ادائیگیاں کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔یہ شاندار کامیابی فیصل بینک کے دور اندیش اور جدید وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس کے ذریعے بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں محفوظ اور نقدی سے پاک لین دین کو فروغ دینے کا عمل مزید تیز کردیا ہے۔

فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین نے کہا، ''فیصل بینک ہمیشہ جدید سلوشنز فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے، جن کا مقصد ایس ایم ای اور ریٹیل لین دین کو ڈیجیٹل بنانا ہے۔ ہم شراکت داری کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ایک ایسا نظام تشکیل دیا جاسکے جس کا تمام اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کو فائدہ ہو اور ساتھ ہی بہترین نتائج کے لیے مشترکہ فریم ورک بھی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اوپے کے ساتھ اشتراک کا مقصد ایک ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا ہے جو تمام شراکت داروں اور صارفین کے لیے یکساں اہمیت کا حامل بنے۔''اوپے (فنجا)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیب خان نے کہا،''ہمیں فیصل بینک کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کرنے پر فخر ہے۔ یہ ہماری شراکت کی مضبوطی اور تاجروں و صارفین کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ ہم مل کر جدت اورڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید قابل رسائی بنانا چاہتے ہیں۔''فیصل بینک اور اوپے کی شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانشل انفرا اسٹرکچر کو مستحکم بنارہی ہے۔ جدید مرچنٹ ڈیجیٹائزیشن سروسز کی فراہمی، مالی شمولیت کا فروغ اور ایک جدید نان کیش معیشت کی جانب پیش قدمی اس اشتراک کی اہم خصوصیات ہیں۔