Live Updates

اگلے 24 گھنٹے ملتان کیلئے انتہائی اہم ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے

گجرات میں غیر متوقع بارش پہلی بار نہیں ہوئی، گجرات میں بارشوں کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات ہیں، عرفان علی کاٹھیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گجرات میں غیر متوقع بارش پہلی بار نہیں ہوئی، گجرات میں بارشوں کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتِ حال کی وجہ سے 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے، پنجاب کے 4 ہزار دیہات سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیکنیکل اسٹڈیز کے بعد ہی بریچ کا فیصلہ ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ خانکی کے مقام پر ساڑھے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا، سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں ریلوے ٹریک کا نظام متاثر ہوا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں فیومیگیشن کروا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات