کرم ،گزشتہ روز ہونے والے چھ افراد کے قتل کا ڈراپ سین

بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے ذاتی دشمنی میں فائرنگ کی سید تجمل حسین کا اعترافی بیان

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:21

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)ضلع کرم میں گزشتہ روز ہونے والے چھ افراد کے قتل کا ڈراپ سین ، بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے ذاتی دشمنی میں فائرنگ کی سید تجمل حسین کا اعترافی بیان-گزشتہ روز لوئر کرم کے علاقے مہورہ احمد خان کلے میں فائرنگ سے جاں بحق چھ افراد کے قتل کا ڈراپ سین چالیس سالہ ملزم سید تجمل حسین نے اعترافی بیان سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اقرار کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کے قاتل عمل دین سے بدلہ لینے کیلئے انہیں گاڑی سے اتارنے کی کوشش کی اور انہیں زندہ پکڑنا چاہا مگر جب عمل دین کے دیگر ساتھیوں نے مزاحمت کی اور عمل دین نے بھی مجھ پر پستول سے فائرنگ کی اپنی جان بچانے کی خاطر مجبورا انہوں نے بھی فائرنگ کی جس کے باعث چھ افراد جاںبحق ہوگئی- سید تجمل حسین نے کہا کہ30جنوری 2025ء کو پشاور میں میرے بھائی سید محمد نقی کو عمل دین نے قتل کیا تھا کاروباری لین دین میں بارہ کروڑ روپے ہڑپ کرنے کیلئے عمل دین نے میرے بھائی کو قتل کیا پشاور ہائی کورٹ کے پانچوں پیشیوں میں عمل دین غیر حاضر رہا انہوں نے کہا کہ اقرار جرم کے بعد عمل دین کیساتھ صلح کیلئے کئی بار بلواسطہ مذاکرات ہوئے تھے واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم کے علاقے احمد خان کلے مہورہ میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے تھے اس واقعے کے بعد علاقے کے امن کو شدید دھچکا لگا-طوری بنگش قبائل کے رہنماں کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعے کے بعد قومی لائحہ عمل کی تیاری کیلئے مشاورت جاری ہی-پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے اعترافی بیان کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ آر پی اور کوہاٹ اور کمشنر کوہاٹ سمیت دیگر اعلی حکام پاراچنار میں موجود ہیں اس واقعے کے بعد ضلع کرم میں امدورفت کے راستے اج دوسرے روز بھی بندہیں-