فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 120سے زائد مقا ما ت پر و ارداتوں کے دوران ڈاکوئوںا ور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی قیمتی سامان لوٹ کر فرار‘ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا،آن لا ئن کے مطابق ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے 208گ ب ریلوے اسٹیشن کے قریب ناکہ لگا کر مسافر بس کو روک کر گن پوائنٹ پر مسافروں سے زیورات‘ نقدی‘ موبائل فونز چھین لیے جبکہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے تین کاروں اور کیری ڈبہ کو روک کر ان سے بھی نقدی‘ زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا تو حساس ادارے کا آفیسر ایک پولیس آفیسر کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد موٹرسائیکل پر واپس گھر جا رہا تھا کہ جب وہ ڈاکو ناکہ کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوئوں نے روک کر گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بڑی اناسی کے قریب عمر شاہد کے گھر سے سامان چوری، راجہ ٹائون کے عدیل سے لیپ ٹاپ وغیرہ، رسول نگر میں عمر فاروق کے اختر سے سامان چوری، شیرانوالہ چوک میں مہتاب احمد کی ایکسرسائز مشین چور لے اڑے‘ ارشد ٹائون کے قریب زاہد سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ پر عاصم سے جھپٹا مار کر فون، لکھو موڑ کے قریب عبدالمجید سے ڈیڑھ لاکھ وفون، عبداللہ پور چوک میں بلال حیدر سے جھپٹا مار کر فون، ہریاں والا چوک میں ہارون آفتاب سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، کینال روڈ پر فیصل ہسپتال کے باہر عبداللہ سے پرس چھین لیا، فیصل ہسپتال سے منیر کے آفس سے 15لاکھ 65ہزار کی نقدی چوری، یوسف آباد کے جاوید سے نقدی وفون، مدینہ ٹائون کے اعجاز الحق سے نقدی وفون، گٹ والا پارک کے قریب جاوید سے 50ہزار وفون، باوا چک میں ریاض کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، ایف ڈی اے سٹی کے قریب عثمان سے 50ہزار وفون، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے باہر عثمان سے موٹر سائیکل، خیابان ولاز کے قریب فیصل کے ڈیرہ سے بھینس چوری، 100ج ب کے عبداللہ سے نقدی وفون، 154ر۔

ب کے خالق لطیف کی حویلی سے مویشی، ایوب کالونی کے اشرف سے موٹرسائیکل‘ نقدی وفون، ڈجکوٹ روڈ پر سفیان سے فون، گندم گودام ٹاٹا بازار کے قریب فضل باری سی1لاکھ 70ہزار، سلطان چوک مسعود آباد کے عقیل احمد سے نقدی وفون، سمن آباد رشید چوک میں امتیاز سے موٹر سائیکل چھین لیا، 205ر۔ب کے وقار سے 2ہزار وفون، 271ر۔ب کے وسیم اکرم سے سوا لاکھ لوٹ لیے، 262ر۔

ب کے شاہد اقبال کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 254ر۔ب کے اکرم کی حویلی سے مویشی چوری، 535گ ب کے محمد خان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 82گ ب کے افتخار کے گھر سے مویشی چوری، 248ر۔ب کے مظہر حسین سے 55ہزار وفون، روشن والا بائی پاس کے قریب فیصل سے 2لاکھ 70ہزارروپے، 67ج ب کے عمران کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 58ج ب کے خرم سجاد سے موٹر سائیکل چھین لیا، غازی ٹائون جڑانوالہ کے عثمان علی سے 87ہزار وفون، 45گ ب کے سلیم سے 35ہزار وفون، 435گ ب کے شفیق احمد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن‘ 278گ ب کے نثار احمد سے 4لاکھ 50ہزار لوٹ لئے، 205ر۔

ب کے آصف علی کے ڈیرہ سے سامان چوری، 229ر۔ب کے حمزہ کی شاپ سے بیٹری چوری، ماڑاں والا پل کے عمیر علی سے نقدی وفون، احاطہ چاکر فتیانہ کے احمد یار کا گھر لوٹ لیا، 456گ ب کے یوسف سے نقدی وفون، 389گ ب کے عباس علی سی80ہزار وفون، 473گ ب کے وقاص سی1لاکھ وفون، 78گ ب کی نائلہ کے گھر کا صفایا کر دیا‘ ستارہ گولڈ کے قریب شہباز سے موٹرسائیکل، احمد ٹائون کے احمد سے فون، 227گ ب کے ارشد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 83 ج ب کے شان سے 65ہزار وفون، 81ج ب کے اکرم کے گھر سے بکرے چوری، بھٹہ سٹاپ جھنگ روڈ پر اویس سے 10ہزار وفون، شہباز ٹائون کے عمر سے 6ہزار، طلائی چین، حمید پارک کے احسان سے 10ہزار وفون، جھمرہ روڈ پر عاصم سے نقدی وفون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔

علاوہ ازیں کلیم شہید کالونی سے اشفاق، بولیدی جھگی سے نوید اقبال، مدینہ پارک کے ریحان، کوہ نور چوک سے علی، ایف ڈی اے سٹی سے سلیمان علی، پیپلز ٹائون کے نذر اقبال، 243ر۔ب کے رضوان الحق، 243ر۔ب کے ابو بکر، جڑانوالہ روڈ سے خرم شہزاد، جڑانوالہ کے ندیم، 266ر۔ب کے زبیر، 397گ ب کے خالد پرویز، قصبہ تاندلیانوالہ کے غلام صابر، حمزہ پرویز، الٰہی آباد کے غلام عباس، 77ج ب کے عثمان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔