مظفرآباد تا چناری روٹ پر ویگن ٹویوٹا ہائی ایس نمبر LRJ 5955 کے ڈرائیور نے مسافر خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور بداخلاقی کی تمام حدود پار کر دیں

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:27

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء)مظفرآباد تا چناری روٹ پر ویگن ٹویوٹا ہائی ایس نمبر LRJ 5955 کے ڈرائیور نے مسافر خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور بداخلاقی کی تمام حدود پار کر دیں، دوران سفر مسافر خواتین کیساتھ ناشائستہ رویہ اپناتے ہوئے گاڑی سے اتارنے کی کوشش، گاڑی میں موجود دیگر مسافروں نے ناکام بنادی،عینی شاہدین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کو بتایا کہ ڈرائیور نے مظفرآباد سے چھٹیاں تک دو مسافر خواتین سے فی کس سو روپیہ اضافی وصول کیا جبکہ گاڑی میں چناری کے علاوہ گڑھی دوپٹہ اور ہٹیاں بالا کے مسافر بھی سوار تھے جنہوں نے اپنے اپنے سٹاپ کا کرایہ دیا،خواتین کی جانب سے استفسار پر دوران سفر انتہائی نا شائستہ رویہ اپنایا، جس سے دیگر مسافر شدید اذیت اور خوف کا شکار ہوگئے،عوامی و سماجی حلقوں نے اس واقعے کو خواتین کی عزت و وقار پر حملہ قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سروس کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار اور خواتین کی تذلیل کھلی بدمعاشی ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے،شہریوں نے کمشنر مظفرآباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی محترمہ بینش جرال، ایس پی سید عباس علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈرائیور کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ڈرائیور عوام خصوصاً خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور بداخلاقی کی جرأت نہ کر پائے۔

۔۔