دریائے سندھ کے پانی کے تیز بہاؤ سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے میں رہ کر تمام مطلوبہ انتظامات کو یقینی بنائیں،ڈویژنل کمشنر میرپور خاص

جمعرات 4 ستمبر 2025 18:34

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) امکانی مون سون بارشوں اور دریائے سندھ کے پانی کے تیز بہاؤ سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے میں رہ کر تمام مطلوبہ انتظامات کو یقینی بنائیں۔ یہ ہدایت ڈویژنل کمشنرمیرپور خاص فیصل احمد عقیلی نے ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی تالپور کے ہمراہ کمشنر کمیٹی ہال میں امکانی مون سون بارشوں اور دریائے سندھ کے پانی کے بہاؤ سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کو یقینی بنانے کے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر چیئرمین میر انور تالپور نے ایل بی او ڈی، آبپاشی، لائیو اسٹاک اورمحکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امکانی مون سون بارشوں کے پیش نظر پانی کے گذر گاہوں کی صفائی ستھرائی کو ممکن بنایا جائے اور پانی کے سپلائی کے گیج کو کم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے ویکسینیشن اور علاج معالج کیا جائے۔

میر انور تالپور نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ یوسی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے لائحہ عمل بناکر رپورٹ دی جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے اس ضمن ضلع بھر میں اب تک کئے گئے پیشگی انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں مئیر عبدالرؤف غوری نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مون سون امکانی بارشوں کے پیش نظر تمام مشینری اور پمپنگ اسٹیشنز کو فعال بنایا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن میں کنٹرول روم کے علاوہ تمام عملے کو الرٹ کیا گیا ہے تاکہ شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا جا سکے۔\378