پنجاب میں خواتین کا سب سے بڑا ایونٹ 'پنک گیمز' کرانے کا فیصلہ

کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں 3000 سے زائد خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی، وزیرکھیل پنجاب

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)اسپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے میں خواتین کا سب سے بڑا ایونٹ پنک گیمز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کی زیرصدارت اجلاس میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری اسپورٹس مظفرسیال اور ڈی جی اسپورٹس خضر افضال چوہدری بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل نے اکتوبر کے آخر میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنک گیمز کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم دیا۔ فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں 3000 سے زائد خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی، پنجاب کے تمام ڈویڑنز سے پنک گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کے دستے شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :